Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی کی 6 نئے انٹرنیشنل روٹس، الھفوف کےلیے پروازیں بحال

 فلائی دبئی 53 ملکوں کے 113 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلا رہی ہے(فوٹو امارات الیوم)
فلائی دبئی نے آئندہ سال 2023 سے چھ نئے انٹرنیشنل روٹس کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی نے ایک بیان میں کہا کہ اٹلی میں میلان، کلیاری، یونان میں کورفو اور تھائی لینڈ  کے شہروں کرابی اور پتایا کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔
علاوہ ازیں  24 نومبر 2022 سے سعودی عرب کے الھفوف ایئرپورٹ کے لیے بھی پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔ 4 نومبر سے ان تمام ایئرپورٹس کے لیے بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ 
فلائی دبئی کا کہنا ہےکہ 2022 کے آغاز سے 20 سے زیادہ نئی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ ان میں اٹلی، کرغیزستان اور ازبکستان کے ایئرپورٹس شامل ہیں۔
 فلائی دبئی 53 ملکوں کے 113 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ 
فلائی دبئی کے ایگزیکٹیو چیئرمین غیث الغیث کا کہنا ہے کہ’ ہمیں فخر ہے کہ کمپنی ماضی کے مقابلے میں ان دنوں زیادہ تیزی سے اپنی پروازوں کے نیٹ ورک کو وسعت دے رہی ہے۔ وبائی بحران سے نمٹنے میں کامیابی حاصل کی ہے‘۔

شیئر: