Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں پناہ گزینوں کو موسم سرما کے کپڑوں کے لیے واوچرز

گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے تقریبا 666 واوچر جاری کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
اردن میں مزید شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی موسم گرما میں میزبانی کی جا رہی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بدلتے موسم کےلیے موزوں کپڑوں کی خریداری کے لیے واوچر جاری کیے جا رہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ کام کناف 2022 پروجیکٹ کے تحت کیا جا رہا ہے جسے شاہ سلمان مرکز نے اردن کے فلاحی ادارے کے تعاون سے نافذ کیا ہے۔
موسم سرما کے کپڑوں کی خریداری کے لیے تقریبا 666 واوچر جاری کیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ ان سے 109 شامی پناہ گزین خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اردن کے فلاحی ادارے کے ساتھ شامی، فلسطینی پناہ گزینوں اور مقامی ضرورت مند خاندانوں میں موسم سرما کے دوران گرم کپڑے تقسیم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
منصوبے کے تحت ضرورت مند خاندانوں میں 23 ہزار 529 واوچرز تقسیم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق منظور شدہ سٹورز سے گرم ملبوسات خرید سکیں گے۔

فوڈ سیکیورٹی پروجیکٹ کے تحت صومالیہ میں 290 ٹن فوڈ باسکٹ تقسیم کی گئی ہیں ( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز نے 2022 کے حوالے سے گرم ملبوسات کی تقسیم کا  بڑا پروگرام  تیار کیا ہے۔ 23 ہزار سے زیادہ افراد 3750 ملین ریال مالیت کے گرم ملبوسات حاصل کرسکیں گے۔
علاوہ ازیں سعودی ایجنسی نے فوڈ سیکیورٹی پروجیکٹ کے تحت صومالیہ کے علاقوں میں 290 ٹن فوڈ باسکٹ تقسیم کی ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کا منصوبہ دو ہزار 800 سے زیادہ فوڈ باسکٹ تقسیم کرنے کا ہے جس سے صومالیہ میں بے گھر، ضرورت مند اور خشک سالی سے متاثرہ دو لاکھ 55 ہزار خاندنوں کو فائدہ پہنچے گا۔

شیئر: