Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 تھائی گھریلو ملازمہ کی کم از کم تنخواہ 500 ڈالر

متعلقہ فریق باہمی رضا مندی سے اس میں اضافہ کرسکتے ہیں (فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت گھریلو عملے کے حقوق کے محافظ پروگرام ’مساند‘ نے کہا ہے کہ’ تھائی لینڈ کی گھریلو ملازمہ کی کم از کم تنخواہ  500 ڈالر مقرر ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق مساند کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے درمیان طے پاچکا ہے کہ ’تھائی لینڈ کی گھریلو ملازمہ کی تنخواہ 500 ڈالر (1875 ریال) ہوگی۔ متعلقہ فریق باہمی رضا مندی سے اس میں اضافہ کرسکتے ہیں۔‘
مساند کا کہنا ہے کہ ’ریکروٹنگ کی لاگت ایسی صورت میں کم ہوتی ہے جب متعین طور پر کسی گھریلو ملازم یا ملازمہ کو طلب کیا جاتا ہے۔ یہ سہولت فلپائن، سری لنکا اور کینیا سے گھریلو ملازماؤں کی درآمد کے سلسلے میں مہیا ہے‘۔
مساند کا کہنا ہے کہ ریکروٹنگ کی مختلف قسمیں ہیں۔ ایک یہ ہے کہ خاص خصوصیات کی گھریلو ملازم یا ملازمہ درآمد کی جائے۔ گھریلو ملازم یا ملازمہ کو نامزد کرکے اس کا نام، پاسپورٹ نمبر وغیرہ بتا دیا جائے۔ ریکروٹنگ کی اس قسم کو معروفہ کہا جاتا ہے۔
ایک صورت یہ ہے کہ مختلف خدمات انجام دینے والے کارکن طلب کیے جائیں؎ ان میں ملازم یا ملازمہ کو نامزد نہیں کیا جاتا۔ یہ سہولت دیگر پیشوں میں میسر نہیں ہے۔
 ریکروٹنگ کمپنیاں ایسی گھریلو ملازمائیں درآمد کرتی ہیں جو کسی خاص فرد یا خاندان کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ انہیں جزوقتی محنتانے پر مختلف افراد اور خاندان کے  یہاں کام کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

شیئر: