Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز ختم، آج درعیہ میں اختتامی تقریب ہوگی

’اختتامی تقریب میں آتشبازی اور میوزیکل شو کے علاوہ سعودی گیمز کی مشعل کو بجھا دیا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کا سب سے بڑا سپورٹس ایوینٹ ’سعودی گیمز‘ ختم ہوگیا ہے جس کی اختتامی تقریب آج درعیہ میں ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 11 دن تک جاری رہنے والے سعودی گیمز میں 6 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آج درعیہ میں شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو نوازا جائے گا‘۔
’اختتامی تقریب میں آتشبازی اور میوزیکل شو کے علاوہ سعودی گیمز کی مشعل کو بجھا دیا جائے گا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقریب میں ملک کے نامور فنکار پرفامنس کریں گے‘۔

شیئر: