Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی الجزائری گلوکارہ لولوزوئی کا نئی البم کے ساتھ ورلڈ ٹور

میں نے ہمیشہ ٹائمز سکوائر کے بل بورڈ پر آنے کا سوچا اور آج وہ دن ہے۔ فوٹو عرب نیوز
فرانسیسی الجزائری گلوکارہ لولو زوئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023 میں اپنی نئی میوزک  البم 'پلے گرل' کے اجراء کا جشن منانے کے لیے ورلڈ ٹور پر  نکلنے کا ارادہ رکھتی  ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق  گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں دو لاکھ 87 ہزار سے زیادہ   فالورز کو بتایا ہے کہ انہیں یہ دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے کہ میرے نئے میوزک البم 'پلے گرل' کے بارے میں ہر کوئی کتنا خوش اور پرجوش ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل میرا ورلڈ ٹور تقریباً چار سال قبل ہوا تھا اور اب مجھے لگتا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم پارٹی کریں اور ڈانس کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں دنیا بھر میں اپنے نئے میوزک البم کے ساتھ  آئندہ سال اپنے چاہنےوالوں سے دوبارہ ملنے کے لیے بے چین ہوں۔
لولو زوئی  اپنے ٹور کا زیادہ وقت  امریکہ میں بروکلین اور لاس اینجلس کے درمیان  گزاریں گی  شاید  وہ مشرق وسطیٰ بھی آنے کا پروگرام رکھتی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے عرب دنیا کا دورہ کے اسرار کے بعدورلڈ کلاس سنگر نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ میں آپ کو  ایشیا، آسٹریلیا، مشرق وسطی و شمالی افریقہ(مینا) اور جنوبی امریکہ میں ملوں گی۔

گلوکارہ کا دورہ 30 پرفارمنس کے بعد مئی 2023 میں ختم ہوگا۔ فوٹو انسٹاگرام

انہوں نے بتایا ہے کہ میرے میوزک ٹور کا آغاز 8 مارچ 2023 کو لندن سے ہو گا اور اس کے بعد امریکہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی، بیلجیم اور ہالینڈ کے شہروں کا دورہ کریں گی۔
فرانسیسی الجزائری گلوکار لولو زوئی کا  یہ دورہ 30 جگہوں پر پرفارمنس کرتے ہوئے مئی 2023 میں ختم ہوگا۔

اس سے قبل میرا ورلڈ ٹور تقریباً چار سال قبل ہوا تھا۔ فوٹو انسٹاگرام

اکتوبر میں البم کی ریلیز کے بعد اس گلوکار کو نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں ایک بل بورڈ پر دکھایا گیا تھا۔
انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بل بورڈ کے سامنے پوز دیتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میں نے ہمیشہ کہا کہ ایک دن میں ٹائمز سکوائر کے ایک بل بورڈ پر ہوں گی اور آج وہ دن ہے۔
 

شیئر: