Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ متعب بن عبد اللہ کی والدہ انتقال کر گئیں

’نماز جنازہ آج بدھ کو ریاض کی جامع امام ترکی میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادہ متعب بن عبد اللہ بن عبد العزیز کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے شہزادی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’متوفی شہزادی کی نماز جنازہ آج بدھ کو ریاض کی جامع امام ترکی میں عصر کی نماز کے بعد اداکی جائے گی‘۔
ایوان شاہی نے کہا ہے کہ’متوفی شہزادی کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں‘۔
 

شیئر: