Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ کے دوران 30 لاکھ زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی

تین ماہ میں 41 لاکھ 25 ہزار افراد نے روضہ رسول پر حاضری دی ہے( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ  نے کہا ہے کہ ’نئے ہجری سال 1444 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ریاض الجنہ میں نماز پڑھنے والوں کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے‘۔
’مسجد نبوی ریاض الجنہ میں 11 لاکھ 49 ہزار 364 مرد زائرین جبکہ 22 لاکھ  73 ہزار 33 زائر خواتین نے نماز کی سعادت حاصل کی ہے‘۔ 

مسجد نبوی انتظامیہ نے تین ماہ کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا  کہ ’ تین ماہ کے دوران 41 لاکھ 25 ہزار257 افراد نے روضہ رسول پر حاضری دی ہے‘۔  
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’مسجد نبوی کے صحنوں میں ٹرانسپورٹ سروس سے 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ معمر افراد اور معذوروں نے فائدہ اٹھایا جبکہ مسجد نبوی کے دالانوں میں 8 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ افطار پیکٹ روزہ داروں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔‘

شیئر: