Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کے لیے 50 نئی گالف گاڑیاں

ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے زائرین کے لیے سہولت کا افتتاح کیا ہے(فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی کے  زائرین کی سہولت کے لیے 50 نئی گالف گاڑیوں کا افتتاح کیا ہے,
حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی انتظامیہ کے اہلکاروں کو تاکید کی کہ ’وہ زائرین کو منفرد سہولتیں فراہم کریں۔ اعلی قیادت چاہتی ہے کہ زائرین کو کسی طرح  کی کوئی تکلیف نہ ہو۔‘  

گالف گاڑیوں کی فراہمی یقینی بنانے پر محکمہ اوقاف کا شکریہ ادا کیا ہے(فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)

انہوں نے کہا کہ ’زائرین کی خدمت مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی حکومت یہ فریضہ انجام دے رہی ہے۔‘
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی نے مسجد نبوی کے زائرین کے لیے 50 نئی گالف گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر محکمہ اوقاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: