Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ سے شکست، ’روہت شرما کو کیک کا کاروبار ہی کرنا چاہیے‘

169 رنز کا ہدف انگلینڈ کے اوپنرز جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے 16 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔
سیمی فائنل میں انڈین بولرز کی ایک نہ چلی اور 169 رنز کا ہدف انگلینڈ کے اوپنرز جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے 16 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔
انڈیا کے خلاف جیت کے بعد انگلینڈ 13 نومبر کو پاکستان کے خلاف میلبرن میں فائنل کھیلی گا۔
سیمی فائنل میں انڈیا کی بدترین کارکردگی پر انڈین مداحوں میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی غم و غصہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کُول فنی ٹی شرٹ نامی ایک ہینڈل نے لکھا کہ ’روہت شرما کو اب کیک کا کاروبار ہی شروع کرنا چاہیے۔‘
گبر سنگھ کہتے ہیں کہ ’راہول ڈراوڈ، روہت شرما، بھونیشور کمار، کے ایل راہول، اکشر پٹیل، اشون کو ٹی20 ٹیم سے برطرف کردینا چاہیے، نیا خون اور کلائیوں کا استعمال کرنے والے سپنرز لانے چاہیں۔‘
بابو بھیا نے میم اپلوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ’وراٹ کوہلی یہ میچ ہارنے کے بعد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ لیتے ہوئے۔‘
موہت نے ٹویٹ کیا کہ ’سال بھر چہل کھیلا، اسے ورلڈ کپ میں ایک میچ بھی نہیں کھلایا، سال بھر دینیش کارتھک کھیلا، اسے ناک آوٹ میں ڈراپ کر دیا، سال بھر ہرشل پٹیل کھیلا، اسے ورلڈ کپ میں ایک میچ نہیں کھلایا۔ سال بھر شامی کو نہیں کھلایا اور سیدھا ورلڈ کپ کے سکواڈ میں ڈال دیا۔‘
فرضی کرکٹر نے کہا کہ ’آپ زندگی میں ایک بار مرتے ہیں لیکن اگر آپ کرکٹ دیکھتے ہیں تو آپ ہر 30 منٹ بعد مرتے ہیں۔‘
رتنیش کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ انڈین ٹیم کی سب سے شرمناک ہار دیکھی ہے، اس میچ سے شرمناک کچھ نہیں ہو سکتا، کرکٹ درد دیتی ہے۔‘
ساگر نے میم شیئر کی کہ ’2015 سے ایسا کوئی ناک آوٹ نہیں جو میرا دیس ہارا نہیں۔‘

شیئر: