Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی جان لیوا تیز روشنیاں

لندن ..... اکثر پیدل چلنے والوں کے ساتھ گاڑیوں پر سفر کرنے والے افراد بھی مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں کی تیز روشنی سے پریشان ہوجاتے ہیں چونکہ مخالف سمت سے انکی جانب بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی روشنی اتنی تیز ہوتی ہے کہ انکی نظریں چندھیا جاتی ہیں اور وہ سامنے کی چیز کو واضح طور پر دیکھ نہیں پاتے۔ اس صورتحال کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ حادثات ہوتے ہیں اور اموات واقع ہوتی ہے۔ اب اس بارے میں ایک تحقیقی رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس قسم کی روشنیاں انتہائی خطرناک ہیں اورانکی زد میں آنے والے افراد وقت سے بہت پہلے اپنی بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں ۔ڈرائیوروں کا کہناہے کہ تیزروشنیاں دیکھ کر چندھیا جانے والی آنکھیں معمول پر آنے میں کئی سیکنڈ لگتے ہیں اور معاملہ کبھی کبھار منٹوں تک چلا جاتا ہے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب حادثات ہوتے ہیں۔ صورتحال کی اصل وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ آٹو موبائل کمپنیاں انتہائی طاقتور لائٹس لگا کر گاہکوں کو متوجہ کرتی ہیں۔ برطانوی پولیس حکام نے بھی اس قسم کی تیز روشنیوں کو انتہائی جان لیوا قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی یا کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: