Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمدعلی کلے کی مملکت آمد کی تاریخی وڈیو وائرل

محمدعلی کلے  1972 میں بھی سعودی عرب آئے تھے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سوشل میڈیا صارفین نے  عالمی شہرت یافتہ باکسر محمدعلی کے 34 سال پرانے دورہ سعودی عرب کی یادیں تازہ کرنے کے لیے قومی میلے ’جنادریہ‘ میں ان کی شرکت کے حوالےسے ایک وڈیو وائرل کردی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محمدعلی کلے 1988 میں سعودی قومی ثقافت کے ترجمان میلے الجنادریہ میں شریک ہوئے تھے۔ انہوں نے  وہاں لگائے گئے پویلین اور سٹالز کے دورے کیے تھے۔ 
محمدعلی کلے نے سعودی دستکاروں کی تیار کردہ مصنوعات دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ انہیں مملکت  میں دستکاری کے خوبصورت ہنر اور مملکت کی ثقافت اور قابل دید مقامات و  اشیا پسند آئی تھیں۔

1988 میں سعودی میلے جنادریہ میں شریک ہوئے تھے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

محمدعلی کلے  1972 میں بھی سعودی عرب آئے تھے۔ ان کا یہ دورہ فقیدالمثال تھا۔ ہزاروں سعودی انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے ہوئے تھے۔
محمدعلی کلے نے  1972 میں سعودی سعودی یوتھ ویلفیئر کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ فیصل بن فہد سے ملاقات کی تھی۔ یوتھ ویلفیئر نے ریاض میں قیام کے دوران محمدعلی کلے کے اعزاز میں زبردست پروگرام منعقد کیے تھے۔  یہاں سپورٹس تنصیبات کے دورے کیے تھے اور مملکت کے  کھلاڑیوں سے ان کی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ جنادریہ میلہ1985 سے مملکت میں ہر سال  منعقد ہوتا رہا ہے۔ اس میں سعودی ثقافت اور تاریخی ورثے کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: