Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام آدمی پارٹی کا بحران سنگین ہوگیا

نئی دہلی .....عام آدمی پارٹی میں بلدیاتی اور ریاستی انتخابات ہارنے کے بعد اندرونی بحران سنگین ہوگیا ہے اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سینیئر رہنما کمار وشواس ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کے الزامات پر پارٹی چھوڑنے والے ہیں۔ پارٹی سربراہ اروند کیجریوال نے مصالحت کی آخری کوشش کرتے ہوئے منگل کی شب ان سے ملاقات کی۔ بعد میں کیجریوال نے بتایا کہ کمار پریشان ہیں لیکن اب مجھے یقین ہے کہ ہم نے انہیں منا لیا ہے۔ وہ ہماری تحریک کا اٹوٹ انگ ہیں۔ اس سے قبل کمار وشواس نے عوام میں یہ جھگڑا سامنے نہ لانے کا کیجریوال کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔ غازی آباد میں اپنے گھر کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وشواس نے کہاکہ اگر امانت اللہ نے یہ الزامات کیجریوال یا منیش سوسودیا کے خلاف لگائے ہوتے تو انہیں پارٹی سے فی الفور نکال دیا ہوتا۔ امانت اللہ خان نے الزام لگایا تھا کہ وشواس بی جے پی کی شہ پر کام کررہے ہیں اور وہ پارٹی کے قومی کنوینر کے عہدے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان ریمارکس کے بعد امانت استعفیٰ دینے پر مجبور ہوگئے تھے۔ امانت نے بعد میں الزام لگایا کہ اگر وشواش قومی کنوینر بننے میں ناکام رہے تو نہ صرف وہ بلکہ عام پارٹی کے کئی رہنما بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔

شیئر: