Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی خریداری بھی اب آن لائن

نئی دہلی ..... پیٹم نامی آن لائن کمپنی نے صرف6دن میں آن لائن پر 20کلو سے زیادہ سونے کے زیورات فروخت کئے۔اس نے ایک اور کمپنی کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور پیٹم الیکٹرانک پلیٹ فارم پر زیورات فروخت کرنے کا کاروبار شروع کیا ہے۔ اب آپ کم سے کم مالیت کا سونا بھی آن لائن خرید سکتے ہیں۔ کمپنی کے سینیئر نائب صدر کرشنا ہیگڑے نے کہا کہ چھوٹے شہروں سے زیادہ رقم کے سونے کے زیورات خریدے جارہے ہیں۔ یہ زیورات 24قیراط کے ہوتے ہیں۔ صارفین یہ زیورات اپنے گھر پر بھی منگوا سکتے ہیں جو سکوں کی صور ت میں ہونگے جبکہ اسے آن لائن فروخت بھی کرسکتے ہیں۔ ہند میں سب سے زیادہ سونا خریدا جاتا ہے۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہند میں 24ہزار ٹن سونا گھروں اور بینکوں کے لاکرز میں پڑا ہے جس کی مالیت 900بلین ڈالر ہے۔

شیئر: