Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ نے استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت مسترد کر دی

انقرہ نے اتوار کو ہونے والے دھماکے کا الزام کرد جنگجوؤں پر لگایا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ترکیہ نے سوموار کو استنبول دھماکے پر امریکہ کی جانب سے تعزیت کو مسترد کر دیا ہے۔
استنبول دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے اور انقرہ دھماکے کا الزام شام میں موجود ایک کالعدم کرد تنظیم پر لگایا ہے۔
خیال رہے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اکثر واشنگٹن پر شمالی شام میں موجود کرد جنگجوؤں کو ہتھیار سپلائی کرنے کا الزام لگاتے رہتے ہیں جن کو ترکیہ دہشت گرد سجھتا ہے۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصرے میں کہا کہ ’ہم امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کرتے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔‘
دریں اثنا ایک ترک عہدیدار نے ترکیہ میں روس اور امریکہ کے درمیان مبینہ بات چیت کے بات کے بارے میں رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
تاہم مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ انقرہ کچھ ممالک کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کر رہا ہے۔
انقرہ نے اتوار کو ہونے والے دھماکے کا الزام کرد جنگجوؤں پر لگایا ہے جن کے خلاف ترکیہ نے شمالی شام میں کئی آپریشنز کیے ہیں۔
ماضی میں ترکیہ نے شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن سے قبل روس اور امریکہ دونوں کو مطلع کرتا رہا ہے۔

شیئر: