Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات کے دو غیر ملکی سمگلروں کو سزائے موت

وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ دونوں پر سمگلنگ کا الزام ثابت ہوگیا تھا( فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے حکام نے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کے الزام ثابت ہوجانے پر ایک پاکستانی اور ایک شامی شہری کو پیر کو موت کی سزا دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ پاکستانی شہری گلزار خان منت خان  کے خلاف ہیروئن کی سمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر الشرقیہ کی عدالت نےموت کی سزا سنادی تھی جسے مشرقی ریجن میں نافذ کردیا گیا‘۔ 
بیان کے مطابق’ شامی شہری عبدالرحیم حمیدی الجوھر کو ممنوعہ نشہ آور گولیاں درآمد اور وصول کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر الشرقیہ کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے کی تھی‘۔ 
مشرقی ریجن میں مقامی حکام نے شامی شہری کو موت کی سزا پرعملدرآمد کیا ہے۔

شیئر: