Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ماں کے قتل میں ملوث بیٹے کو سزائے موت

وزارت داخلہ کے مطابق ماں کو سوتے میں چھری کے وار سے ہلاک کیا تھا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں ماں کے قتل میں ملوث بیٹے کو منگل کو موت کی سزا دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’مقامی شہری محمد بن عطیہ اللہ بن عمری الحربی نے اپنی ماں حضیضہ بنت عویض الشابحی کو سوتے میں چھری کے وار کرکے ہلاک کیا تھا‘۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ’ سیکیورٹی فورس نے مفرور قاتل کو تلاش کرکے گرفتارکیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد اس پر فرد جرم عائد کی گئی۔‘
فوجداری عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نےکی تھی۔
ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہوجانے پر منگل کو موت کی سزا کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔ 

شیئر: