Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کا سعودی عرب کی فضا سے گزر

 آج منگل کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کا سعودی عرب کی فضا سے گزر ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کا سعودی عرب کے فضا میں مغرب سے مشرق تک عبور ہوگا۔
ماہر فلکیات ملہم بن محمد ہندی نے کہا ہے کہ ’سٹیشن 27 ہزار کلو میٹر کی رفتار سے 400 کلو میٹر کی بلندی پر ہوگا‘۔
’مقامی وقت کے وقت مغرب سے شام 6.16 منٹ پر اس کا ظہور ہوگا اور 6.23 منٹ پر یہ سعودی عرب کی فضا کو عبور کردے گا‘۔
’سورج غروب ہونے کے کچھ وقت کے بعد عبور کرنے کی وجہ سے اسے پورے ملک سے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے‘۔
’یہ ایک تیز روشن ستارے کی طرح نظر آئے گا جو تیزی کے ساتھ محو سفر ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’2023 میں سعودی خلانورد انٹرنیشنل سپیس سٹیشن بھیجے جائیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس مہم میں پہلی خلا نوورد سعودی خاتون بھی شامل ہوگی‘۔

شیئر: