Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو عملے کی درآمد، ریکروٹنگ ایجنسی کی ذمہ داری کیا ہے؟

آزمائشی مرحلے کے دوران آجر فیصلہ کرتا ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت گھریلو عملے سے متعلق معاملات دیکھنے والے پروگرام ’مساند‘ کے حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو عملے کے مملکت پہنچنے کے 90 روز بعد ریکروٹنگ ایجنسی یا کمپنی کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق مساند کا کہنا ہے کہ 90 روز بعد گھریلو کارکن کی تمام تر ذمہ داری آجر کی ہو جاتی ہے۔ ریکروٹنگ معاہدے کی دفعات میں یہ بات واضح کی گئی ہے۔  
مساند کا کہنا ہے کہ گھریلو عملے کی درآمد کے حوالے سے امیدواروں کی درخواست قبول کرنے یا مسترد کرنے کا ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کو حق ہے تاہم امیدوار سے اتفاق رائے کے بعد ریکروٹنگ ایجنسی یا کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران گھریلو عملہ فراہم کرے۔ 
مساند کا کہنا ہے کہ آزمائشی مرحلے کے دوران آجر مقررہ نظام کے مطابق گھریلو کارکن کو رکھنے نہ رکھنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ 90 دن کی آزمائشی مدت پوری ہونے کے بعد یہ اختیار ختم ہو جاتا ہے۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: