Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن سے گھریلو عملے کی درآمد ، طریقہ کار کیا ہے؟ 

گھریلو عملے کی درآمد کے حوالے سے انتہائی حد مقرر ہے( فوٹو سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت پروگرام مساند نے کہا ہے کہ’ 7 نومبر سے فلپائن سے گھریلو عملے کی درآمد بحال ہوجائے گی۔‘
مساند پروگرام گھریلو کارکنان کے حالات بہتر بنانے اور ان کے مسائل پر نظر رکھنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق مساند پروگرام نے بیان میں کہا کہ’ جو لوگ فلپائن سے گھریلو عملہ درآمد کرنا چاہتے ہوں وہ مساند کے توسط سے ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں بشرطیکہ ضوابط پورے کیے جائیں‘۔
مساند کا کہنا ہے کہ ’اگر ماضی میں کسی شخص نے گھریلو عملہ درآمد کرنے کے لیے ویزا فیس جمع کرائی ہے اور اس ویزے پر کارکن مملکت آچکے ہوں تو ایسی صورت میں فیس واپس نہیں ہوسکتی‘۔ 
مساند کے مطابق’ اگر کوئی شخص ماضی میں گھریلو عملہ درآمد کرچکا ہو اور اس کا تجربہ ناکام رہا ہو تو ایسی صورت میں متبادل ویزا جاری کرایا جاسکتا ہے بشرطیکہ ماضی میں جو ملازم یا ملازمہ سعودی عرب آئی ہو اسے نوے دن کے  آزمائشی مرحلے کے دوران مملکت سے روانہ کردیا گیا ہو۔ ابشر میں اس کا ریکارڈ ’خروج نہائی‘ (فائنل ایگزٹ) کا ہو۔ 
دوسری شرط یہ ہے کہ گھریلو عملے کے حوالے سے جو انتہائی حد مقرر ہے نئے ویزے میں اس کی پابندی کی جائے اور نئی درخواست کی صورت میں انتہائی حد متاثر نہ ہو۔ 

شیئر: