Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور کی اورنج لائن ٹرین کے پُل سے پُراسرار ریموٹ کنٹرول ڈرون ٹکرا گیا

یہ طیارہ فوٹوگرافی کے لیے استعمال ہونے والے ڈرونز سے مختلف ہے (فوٹو: لاہور پولیس)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی پولیس کے مطابق ایک پراسرار ریموٹ کنٹرول ڈرون اورنج لائن ٹرین کے پل سے ٹکرایا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیش آیا۔ 
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر کھلونا نما اس طیارے کا حجم معمول سے زیادہ ہے۔ اور اس کی ہیئت عام طور پر فوٹوگرافی کے لیے استعمال ہونے والے ڈرونز سے بھی مختلف ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ’چوہنگ کے علاقے میں پراسرار ریموٹ کنٹرول ڈرون گرنے کے معاملے کا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیا ہے اور ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی ہے۔‘
ایس پی صدر کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ سینیئر پولیس افسران، متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں۔ متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول ڈرون کا جائزہ لے رہے ہیں۔

شیئر: