Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگلات کے سروے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کا استعمال

سروے کی مدد سے شجرکاری کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’امام سعودبن عبدالعزیز جنگلات کے سروے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اورڈرونز کا استعمال کیاجائے گا‘۔ 
’سروے کے بعد رپورٹ کا جائزہ لیے شجرکاری کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی‘۔  
عاجل نیوز کے مطابق مکہ ریجن کی ترقیاتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’جنگلات کے سروے کا مقصد منظم انداز میں شجرکاری کے منصوبے پر کام کرنا ہے تاکہ بہترنتائج کم وقت میں حاصل کیے جاسکیں‘۔ 

 ان مقامات پرجہاں شجرکاری درکار ہوگی بیچ پھیلائے جائیں گے(فوٹو عاجل)

اتھارٹی کے مطابق ’جنگلات کے سروے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ انتہائی حساس ڈرون کیمروں کی مدد سے سروے کیا جائے گا‘۔ 
’سروے کے بعد ان مقامات پرجہاں شجرکاری درکار ہوگی پودوں کے بیچ پھیلائے جائیں گے۔ شجر کا ری کے لیے قومی مرکز برائے جنگلی حیات اورنیشنل سینٹرفارڈیولپمنٹ آف ویجیٹیشن کوررنگ اینڈ اینٹی ڈیزرٹیشن کے تعاون سے کیاجائےگا۔‘ 

شیئر: