Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

’جوائے لینڈ‘ اپنے موضوع اور مناظر کی وجہ سے تنازع کا شکار رہی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو سینسر بورڈ کی ریویو کمیٹی نے نمائش کی اجازت دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی سینسر بورڈ کی جائزہ کمیٹی نے فلم جوائے لینڈ کو ریلیز کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔‘

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’آزادی اظہار بنیادی حق ہے اور قانون کے دائرے میں اسے پروان چڑھنا چاہیے۔‘
قبل ازیں بدھ کی صبح اپنی ٹویٹ میں سلمان صوفی نے لکھا تھا کہ ’کمیٹی نے سینسر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ جوائے لینڈ کا فل بورڈ ریویو کر کے سکریننگ کے لیے اس کے مناسب ہونے کا جائزہ لے۔‘
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ ’یہ اہم ہے کہ مواد سے متعلق ثبوت کے بغیر منفی اندازے نہ قائم کیے جائیں۔‘
کئی روز سے پاکستانی ٹائم لائنز پر گفتگو کا موضوع رہنے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے بارے میں متعدد صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ’اپنے موضوع اور مناظر کی وجہ سے متنازع رہی ہے۔‘

شیئر: