Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

Y-20 فورم: سعودی نوجوانوں کی قابل عمل پالیسیوں کے ساتھ شرکت

مملکت کی دو تہائی آبادی 35 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ فوٹو عرب نیوز
انڈونیشیا کے شہر بالی میں 17ویں G-20 سربراہ کانفرنس میں سعودی نوجوانوں نے Y-20 مندوبین کی حیثیت سے مستقبل کی نسلوں کے موضوعات سے متعلق نوجوانوں کی جانب سے قابل عمل پالیسیاں تجویز کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق Y-20 کانفرنس کے شرکاء نے نوجوانوں کی ملازمت اور ڈیجیٹائزیشن کے امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے کچھ چیلنجز کا حل پیش کیا۔
مملکت میں 35 سال سے کم عمردو تہائی آبادی مقامی کمیونٹی کے خدشات کو عالمی فورم  پر سامنے لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
کانفرنس میں شامل سعودی مندوب خاتون رغدہ فتح الدین نے بتایا ہے کہ یہ انتہائی شاندار فورم ہے جس کے ذریعے آگے بڑھنے کے لیے سعودی وژن2030 کی بنیاد پر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کا ایک راستہ ہے جس میں نوجوانوں کو گفتگو کرنے کا موقع ملا ہے۔
اس موقع پر رغدہ نے بتایا کہ ان دنوں سعودی عرب ماحولیاتی پائیداری کے شعبے میں بڑی پیش رفت کر رہا ہے۔
دوسری طرف سعودی گرین انیشیٹو اور مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو جیسے اقدامات اہم حکمت عملیوں کے ساتھ اقتصادی ترقی اور اصلاحات کو تقویت دینے میں خاص مقام حاصل کر رہے ہیں۔
سعودی نوجوان نے بتایا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ مملکت کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے لیکن موجودہ دور میں ہم جن چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں ان کے لیے ہمیں  نئے نقطہ نظر، ہمت، تیز رفتاری اور چابکدستی کے ساتھ ہر پہلو پر غور اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 سعودی عرب ماحولیاتی پائیداری کے شعبے میں بڑی پیش رفت کر رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

رغدہ فتح الدین کا کہنا ہے کہ وہ سعودی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے رہنمائی  اور قابل عمل پالیسیوں کے ذریعے پائیدار اور بہترین عالمی ماحول کی حامی ہیں۔
فورم میں ہونے والی گفتگو میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بارے میں  ڈیجیٹل فلاح و بہبود ایک اہم نقطہ رہا اور انہوں نے کہ توقع ہے کہ مملکت خلیج میں تیزی سے ترقی کرنے والی ڈیجیٹل مارکیٹ بن جائے گی۔
یوتھ فورم عالمی سطح پر نوجوان نسلوں کو ان کے مستقبل، حال اور متعلقہ کمیونٹیز کے بارے میں پالیسیوں کی تشکیل کے لیے آواز فراہم کرنے کے لیے ایک قابل غور پلیٹ فارم ہے۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: