Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کو نذر آتش کرنے والا سعودی گرفتار

باہمی جھگڑا گاڑی کونذرآتش کرنے کا سبب بنا(فوٹو، ٹوئٹر)
الجوف ریجن میں پولیس نے سکاکا شہر میں ایک شہری کی گاڑی میں آگ لگانے کے الزام میں سعودی کو گرفتار کرلیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الجوف پولیس کا کہناتھا کہ  سکاکا میں دوافراد کے مابین کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا۔
جھگڑے کی وجہ سے انتقامی عمل کے طور پر گاڑی میں آگ لگائی گئی۔ 
الجوف پولیس نے گاڑی میں آگ لگانے  والے شہری کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ 

شیئر: