Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا جنوبی کوریا کے صدر کو شکریہ کا مکتوب

شہزادہ محمد بن سلمان نے کوریا کے صدر کے لیے پائیدار صحت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا(فوٹو، سبق)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سیول سے روانہ ہوتے وقت  جنوبی کوریا کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شاندار استقبال اور پرتکلف میزبانی پر اپنی اور ہمراہ وفد کی جانب سے جنوبی کوریا کے صدر کے لیے ممنونیت اور قدرومنزلت کا اظہار سپیشل پیغام میں کیاہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق سعودی ولی عہد نے کہا کہ کوریا کے صدر کے ساتھ  مذاکرات کی بدولت دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہوئے۔ فریقین نے سعودی کورین وژن 2030 کے تناظر میں تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کا عزم ظاہر کیا۔ فریقین، خادم حرمین شریفین شاہ  سلمان اور کورین صدر کی قیادت میں دونوں دوست ملکوں کے مفاد کی تکمیل کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ 
شہزادہ محمد بن سلمان نے کوریا کے صدر کے لیے پائیدار صحت و عافیت اور کوریا کے دوست عوام کی مسلسل ترقی و خوشحالی کے  حوالے  سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

شیئر: