کن مقامات پرگاڑی کھڑی کرنا منع، جاننا ضروری: ٹریفک پولیس کا انتباہ
پیدل چلنے والے مقامات اورفٹ پاتھوں پربھی گاڑی پارک کرنا خلاف ورزی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پرعمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ ایسے مقامات جہاں گاڑی وقتی طور پر بھی کھڑی کرنا سخت منع ہے ان کے بارے میں جاننا ضروری ہے تاکہ چالان سے بچا جا سکے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ وہ تمام مقامات جو سکولوں کے طلبہ کی گزر گاہوں سے ڈیڑھ میٹر کے دائرے میں واقع ہوں، مخالف سمت، مخصوص زمرے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مختص پارکنگ اور موڑ سے 15 میٹر تک ایسے مقامات ہیں جہاں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں۔
محکمہ ٹریفک نے مزید بتایا کہ پیدل چلنے والوں کے لیے مختص راہداریوں، پلوں، راستے کے درمیان یا راستے کے بیچوں بیچ گاڑی کھڑی کرکے انتظار کرنا۔ پیدل چلنے والوں کے لیے مختص فٹ پاتھوں پر گاڑی پارک کرنا، سگنل سے پندرہ میٹر یا اس سے کم کے دائرے میں گاڑی روکنا یا کھڑی کرنا منع ہے۔