شہزادہ فیصل بن فرحان کا چین، انڈیا اور دیگر وزرائے خارجہ سے علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
صورتحال سے نمنٹے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو انڈونیشیا، انڈیا، چین اور رومانیہ کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انڈونیشی وزیرخارجہ سوگیونو نے رابطے میں خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور انڈیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنگر نے خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے اثرات، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی۔
چین کے وزیرخارجہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ ژی نے بھی خطے کی صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے اثرات اور اس سے نمٹنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
رومانیہ کی وزیر خارجہ اوانا تونیو نے خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بات چیت کی۔
