Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟

بعض علاقوں میں موسم آبرآلود جبکہ کہیں گردوغبار بھی چھایا رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت میں موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے۔ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے شمالی ، مشرقی اوروسطی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
آج جمعہ کے روز مختلف علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے جبکہ تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار کی بھی توقع ہے۔
شمالی حدود کے بعض علاقوں کے علاوہ  حائل ، قصیم ، مشرقی ریجن اورمدینہ منورہ کے بعض مقامات پربارش کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ الباحہ ، عسیر اورجازان میں موسم آبرآلود رہے گا۔ مذکورہ مقامات پربھی بارش کا امکان ہے۔

شیئر: