سعودی وزارت داخلہ نے اتوار اعلان کیا ہے ’روٹ ٹو مکہ‘ پروگرام کے آغاز سے اس سال 18 مئی تک 10 لاکھ عازمین حج اس سے مستفید ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’روٹ ٹو مکہ‘ پروگرام اب ساتویں سال میں ہے جو مملکت کی طرف سے عازمین حج کی خدمت کے عزم کا عکاس ہے۔ اس پروگرام پر کئی اداروں کے تعاون سے علمدرآمد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
دو سالہ ترک بچی روٹ ٹو مکہ انشیٹو کی سب سے کمسن عازم حجNode ID: 773231
سعودی وژن 2030 کے تحت یہ پروگرام 7 ممالک کے 11 ایئرپورٹس پر عازمین کے سفرکے طریقہ کار کو آسان بناتا ہے۔ پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ترکیہ ، مراکش اور کوٹ ڈیوار اس میں شامل ہیں۔
عازمین حج کو ان کے اپنے ملک میں امیگریشن کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ خدمات ای ویزے کے اجرا ،فنگر پرنٹس اور پاسپورٹ پروسیسنگ کے ساتھ شروع ہوتی ہیں۔ تاکہ ہیلتھ پروٹوکول پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
مملکت آمد پر عازمین کو ایئرپورٹ سے بسوں کے ذریعے ان کی رہائش منتقل کیا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں متعین ادارے سامان رہائش تک منتقل کرتے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ’روٹ ٹو مکہ‘ پروگرام میں وزارت خارجہ، صحت، حج و عمرہ، میڈیا کے علاوہ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن، زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی، سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا)، سعودی اوقاف، ضیوف الرحمن خدمات پروگرام اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا تعاون حاصل ہے۔