Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی اوساکا ایکسپو میں شرکت، ڈیجیٹل ترقی کو متعارف کرایا

اتھارٹی 2019 میں قائم ہوئی اب تک کئی اہم قدم اٹھائے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعوی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی نے جاپان کے شہر اوساکا میں منعقد ہونے والی ’ایکسپو 2025 ‘ میں ڈیجیٹل تبدیلیوں اور سمارٹ سٹی کی ترقی کے تحت مملکت میں ہونے والی پیشرفت کا ذکر کیا ہے۔
سعودی اتھارٹی نے اوساکا ’ایکسپو 2025 ‘ میں شرکت کی، ان قومی کوششوں کی بنیادی خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے بتایا جن کے تحت ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے خدمات کے شعبے میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور مجموعی ترقی کو پائیدار بنانے میں کیا کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔
نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹرمشاری المشاری نے عرب نیوزکو بتایا وژن 2030 کے تحت، جس میں ڈیجیٹل تحول کو ترقی کے لیے اہم مقصد قرار دیا گیا تھا، سعودی عرب نہایت ثابت قدمی سے مربوط ترین ڈیجیٹل معاشرے کی سمت رواں دواں ہے۔
انھوں نے خاص طور پر ذکر کیا کہ یہ اتھارٹی 2019 میں قائم ہوئی تھی اور اب تک اس نے کئی اہم قدم اٹھائے ہیں۔
ان کے بقول ’نیشنل انفارمیشن سینٹر‘، ’دا نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جینس‘ اور نیشنل ڈیٹا مینیجمنٹ آفس‘ وہ تین اہم ادارے ہیں جنھوں نے اس اتھارٹی کے تحت گزشتہ برسوں میں اپنی کوششوں کو مزید مربوط کیا ہے۔
یہ اتھارٹی، ڈیٹا، مصنوعی ذہانت کی ترقی اور اسے ضابطوں کے تحت رکھنے کے لیے مرکزی کردار ادا کرتی ہے اور اس طرح ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت پر مبنی اختراع کے سلسلے میں مملکت کے بڑھتے ہوئے کردار میں حصہ ڈالتی ہے۔
المشاری نے سمارٹ سٹی سسٹم کے تحت اس تعاون کا بالخصوص ذکر کیا جس میں ’نیشنل سمارٹ سی پیلٹ فارم‘ ، ’دا سمارٹ ریاض آپریشنز سینٹر‘ اور کچھ دیگر اینشی ایٹیوز شامل ہیں جو جدت کو فروغ دیتے ہیں۔ ان میں تربیتی کیمپ، مناسب ماحول کی فراہمی، رفتار میں تیزی اور وہ قومی ایونٹس بھی ہیں جن میں زیادہ تعداد میں لوگ شریک ہوں۔
ایکسپو 2025 ‘ میں سعوی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی کی شرکت، سعودی عرب کی ان کاوشوں کی علمبردار ہے جو وہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی ترقی اور معمول کی تمام خدمات کے ساتھ، ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر کے لیے کر رہا ہے۔

 

شیئر: