Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کےلئے تبوک ریجن میں آگاہی مہم شروع کردی ، جنرل قحطانی

  تبوک ..... جوازات کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئیر جنرل سعید القحطانی نے کہا ہے کہ" غیر قانونی تارکین سے خالی وطن " کے عنوان سے شروع کی جانے والی مہم مقررہ ضوابط کے مطابق جاری ہے ۔ اقامہ اور لیبر لاءکے مخالفین کو دی جانے والی 3 ماہ کی مہلت کو کامیاب بنانے کےلئے دیگر اداروں کے تعاون سے تبوک ریجن میں آگاہی مہم شرو ع کی جارہی ہے ۔ المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر قحطانی نے مزید کہا کہ آگاہی مہم کے دوران ریجن میں مختلف معلوماتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جبکہ مختلف زبانوں میں معلوماتی کتابچے اور ہینڈ بلز بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ آگاہی مہم میں موٹر سائیکل سوار مہم جو سلیمان المسعودی بھی شرکت کرے گا جو اس دوران ریجن کے مختلف شہروں کا دورہ کرکے غیر قانونی تارکین وطن کو مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے گا تاکہ جو غیر ملکی ابھی تک اس مہم سے واقف نہیں انہیں اس بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں اور وہ مہم سے استفادہ کرتے ہوئے جلد از جلد وطن لوٹ جائیں ۔ جنرل قحطانی نے مزید کہا کہ مہم کے دوران وطن جانے والوں پر کسی قسم کا جرمانہ اور سزا نہیں ہو گی اورانہیں دوبارہ مملکت آنے کےلئے بلیک لسٹ بھی نہیں کیاجائیگا ۔ دریں اثناءمہم جو المسعودی نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر اپنی آگاہی مہم کا آغاز تبوک شہر کے اس علاقے سے کرے گا جہاں غیر ملکیوں کی اکثریت مقیم ہے اس کے بعد حقل کی بری سرحدی چوکی جبکہ تیسرے مرحلے میں ضباءجائیگا ۔ واضح رہے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف90 روزہ مہم کا آغاز 29 مارچ سے کیا گیا تھا جس کا اختتام 29 جون کو ہو گا ۔ مہم کے دوران جانے والوں پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیاجائےگا بشرطیکہ غیر قانونی تارکین خود کو رضاکارانہ طورمتعلقہ اداروں میں پیش کریں ۔

شیئر: