Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیرِ قطر سعودی قومی ٹیم کے سپورٹروں میں پیش پیش

میچ دیکھنے کے لیے سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک سے بڑی تعداد میں سپورٹر شریک تھے (فوٹو: سبق)
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ میں شرکت کی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امیر قطر نے میچ کے دوران سعودی قومی ٹیم کی شال اوڑھے رکھی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے منگل کو اپنے پہلے ہی میچ میں دو مرتبہ عالمی کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو اَپ سیٹ شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی ہے۔
سعودی عرب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کی۔
میچ دیکھنے کے لیے سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک سے بڑی تعداد میں سپورٹر شریک تھے۔

شیئر: