Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر گلف ایئر کے طیارے کی عراق میں ہنگامی لینڈنگ

گلف ایئر لائن نے افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے (فوٹو: گلف ایئر)
بحرین کی قومی ایئرلائن ’گلف ایئر نے بتایا ہے کہ اس کی فلائٹ نمبر جی ایف 19 کو ہنگامی طور پر عراق کے شہر اربیل میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔
جریدے ’سبق‘ نے گلف ایئر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ مسافر طیارہ آج (منگل کو) بحرین سے پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ کے لیے پرواز کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔
گلف ایئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’قومی ایئرلائن وفات پانے والے مسافر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پیرس کے لیے معمول کی پرواز جاری رہے گی۔‘
بحرین کی قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ ’مسافروں کی سلامتی ہمیشہ ہماری پہلی ترجیح رہی ہے‘ اور انہوں نے اس طیارے کے دیگر مسافروں کے صبر اور معاملہ فہمی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
دوسری جانب عراق کے اربیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ طیارے نے عراقی وقت کے مطابق صبح چار بجے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

شیئر: