Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی تاریخ پرشاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی کاوش

اکیڈمی نے مملکت کی تاریخ پرمبنی 500 سے زائد دستاویزات کا انتخاب کیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے سعودی عرب کی تاریخ کے حوالے  سے 500 اصلی دستاویزات کا انتخاب محفوظ کردیا۔ مملکت کی تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں نے اکیڈمی کی کاوشوں پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اکیڈمی نے جو دستاویزات محفوظ کی ہیں ان میں  بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے  ساتھ محمد بن حمد بن عبدالعزیز العیسی کے والد کے خطوط بھی شامل ہیں۔ ان کا تعلق حمد العیسی کے زیر اہتمام شہر کے انتظامی امور سے ہے۔  
محفوظ دستاویزات میں شاہ سعود اور شاہ فیصل کے ساتھ  رسمی خط و کتابت بھی شامل ہے۔  علاوہ ازیں ینبع شہر میں شہریوں کے لیے سہولیات کی فراہمی اور ینبع بندرگاہ  میں سہولیات کا معیار بلند کرنے کے لیے وزارت خزانہ کے ساتھ تاریخی مراسلت بھی محفوظ کی جانے والی دستاویزات کا حصہ ہیں۔ 
یاد رہے کہ کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے تمام دستاویزات کی مرمت کا کام کرایا۔ انہیں دیمک وغیرہ سے محفوظ کرنے کا خصوصی اہتمام کیا۔ مقامی دستاویزات کی فہرست میں شامل کردیا۔ علاوہ ازیں دستاویزات کے حقیقی مالکان کو دو نسخے فراہم کیے۔ ان میں سے ایک ای لسٹ اور دوسرے نسخے کا تعلق پرنٹڈ فہرست سے ہے۔

شیئر: