Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب حجاج کے قافلے پہلی مرتبہ گاڑیوں میں مکہ سے مدینہ گئے

 19 جولائی 1927 کو مکہ سے مدینہ کے لیے گاڑیوں کے سفر کا آغاز کیا گیا تھا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے وہ تاریخی تصویر جاری کی گئی ہے جس میں حجاج کے قافلے کو پہلی بار مکہ سے مدینہ گاڑیوں میں سفر کرتے دکھایا گیا ہے۔ 
 تقریبا ایک صدی قبل 19 جولائی 1927 کو مکہ سے مدینہ حجاج کو لے جانے کے لیے گاڑیوں کے سفر کا آغاز کیا گیا تھا۔ 
سبق نیوز ویب سائٹ کے مطابق تاریخی تصویر 94 برس قبل ہے جس میں 19 جولائی 1927 کے ان تاریخی واقعات کو تصویری شکل میں محفوظ کیا گیا۔ 
تاریخی تصویر میں اس زمانے میں مروجہ گاڑیوں میں حجاج کو مکہ  سے مدینہ منورہ لے جایا جا رہا ہے جبکہ اس دور میں مکہ سے مدینہ جانے کی شاہراہ بھی پختہ نہیں تھی۔ 
کچی راہداری کے باعث جدہ سے مدینہ منورہ کی مسافت جو کہ اب 430 کلو میٹر کے قریب ہے اس وقت 16 گھنٹے میں طے کی جاتی تھی۔ 
سعودی وزارت نقل و حمل نے مملکت میں سڑکوں کا شاندار جال بچھا دیا ہے جس کے باعث ماضی میں 16 گھنٹے کی مسافت محض چار گھنٹوں تک سمٹ گئی جبکہ ہائی سپیڈ ٹرین کے ذریعے اب مکہ سے مدینہ کے لیے تین گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ 
19 جولائی 1927 سے قبل عازمین حج کے علاوہ مقامی افراد گھوڑوں، اونٹ اور خچروں پر یہ مسافت طے کیا کرتے تھے جس میں انہیں کئی دن لگ جاتے تھے۔ 

شیئر: