Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: گھوڑے سے گر کر دس سالہ بچی ہلاک

بچی کاپیرگھوڑے کی زین میں پھنس گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں تفریح کے لیے جانے والے خاندان کی 10 سالہ بچی گھوڑے سے گرکرہلاک ہوگئی۔ بچی گھڑ سواری کرتے ہوئے گرگئی تھی۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی ہلال الاحمر کا کہنا ہے کہ بچی کا پیرگھوڑی کی زین میں پھنس گیا تھا جس سے وہ زمین پرگھسٹتی ہوئی کافی دور تک گئی اورگھوڑے کی دولتیاں لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلال الاحمر کی ٹیم جائے وقوعہ پرپہنچی جنہوں نے زخمی بچی کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ہی اسے ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جہاں پہنچتے ہی وہ جان کی بازی ہارگئی۔
واضح رہے مکہ مکرمہ شہر سے باہربنی وسیع وعریض کار پارکنگ میں تفریح گاہ بھی ہے جہاں ایام حج کے علاوہ عام دنوں میں بڑی تعداد میں لوگ تفریح کے لیے آتے ہیں۔
تفریح گاہ میں آنے والوں کے لیے وہاں گھوڑے اوراونٹ بھی لائے جاتے ہیں جن پرلوگ سواری کرتے ہیں۔ عام طورپرتفریح گاہوں میں لائے جانے والے گھوڑے اوراونٹ سدھائے ہوئے ہوتے ہیں جو مقررہ راستوں کے علاوہ دوسرے راستے پرنہیں جاتے اورنہ ہی دوڑتے ہیں بلکہ مخصوص رفتار سے چلتے ہیں۔

شیئر: