Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے میں زخمی کی ایئرایمبولینس کے ذریعے منتقلی

تیز رفتار گاڑی کنکریٹ کی دیوار سے ٹکرا گئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریاض کے  الندوہ محلے میں خریص روڈ پر جمعرات کو ٹریفک حادثے میں 3 افراد زخمی  ہوگئے۔ 
اخبار  24 کے مطابق ایک گاڑی ٹرانسفارمر کی کنکریٹ سے بنی حفاطتی دیوار سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے دو کو معمولی زخم آئے جنہیں ہلال احمر نے ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا تیسرے کی حالت نازک تھی۔
جسے فضائی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔ 
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع، ہلال احمر اور محکمہ ٹریفک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں جنہوں نے فوری طورپرامدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کی منتقلی کا کام مکمل کیا۔   

شیئر: