Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش سے نقصانات کا تعلق مسمار کیے جانے والے علاقوں سے نہیں، ترجمان جدہ میونسپلٹی

جدہ سیوریج نیٹ ورک کے 10 منصوبوں پرترقیاتی کام جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)
بلدیہ جدہ کے ترجمان محمد البقمی کا کہنا ہے کہ جدہ کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا کوئی تعلق غیرمنظم علاقوں کومسمارکرنے سے سے نہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق بلدیہ کے ترجمان نے نجی ٹی وی پروگرام ’روتانا خلیجہ ‘ میں گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ جمعرات کے روز ہونے والی بارش کی مقدار سال 2009 اور2011 سے کہیں زیادہ تھی۔
بارش اور اسکے بعد پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت کے حوالے سے بلدیہ کے ترجمان سے دریافت کیا گیا تھا کہ آیا سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا کوئی تعلق جدہ کے مسمار کیے جانے والے علاقوں سے ہوسکتا ہے ۔ ترجمان بلدیہ نے ان خیالات کی تردید کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہر میں سیوریج کے نیٹ ورک کو منظم بنانے کے حوالے سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ اس وقت بلدیہ سیوریج کے حوالے سے 10 منصوبوں پرکام کررہی ہے جبکہ مستقبل میں بھی مزید منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن پرکام شروع کیاجائے گا۔
 

شیئر: