Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بارش کا تعلق ’کلاوڈ سیڈنگ‘ سے نہیں ، حسین القحطانی

مکہ ریجن میں کلاوڈ سیڈنگ کا کوئی آپریشن نہیں کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ جدہ بارش کا تعلق ’کلاوڈ سیڈنگ‘ سے نہیں۔ متوقع بارش کے بارے میں قومی مرکز نے پہلے ہی مطلع کیا تھا۔
سبق نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مکہ مکرمہ ریجن میں  کلاوڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش) کے لیے کوئی فلائٹ آپریشن نہیں کیا گیا۔
موسمیات کے قومی مرکز نے پہلے ہی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریجن میں شدید بارش کا قوی امکان ہے۔ بارش کے امکان کے پیش نذر مصنوعی بارش کےلیے کلاوڈ سیڈنگ آپریشن نہیں کیا جاتا۔

موسمیات کے قومی مرکز  نے متوقع بارش کے بارے میں مطلع کیا تھا(فوٹو، ایس پی اے)

حسین القحطانی نے مزید کہا کہ جمعرات 24 نومبر کو ہونے والی بارش سال 2009 کے مقابلے میں کافی زیادہ تھی۔ موسمیات کے مرکز کے مانیٹرنگ اسٹیشن نے کمشنری کے جنوبی علاقے میں 179.7 ملی میٹربارش ریکارڈ کی جبکہ سال 2009 میں 111 ملی میٹر جبکہ 2011 میں 90 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

شیئر: