Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں مزید بارش کے امکانات ختم ہوگئے: قومی مرکز موسمیات

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’جدہ کمشنری میں مزید بارش اور اس کے امکانات ختم ہوگئے ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ جنوبی جدہ میں 182 ملی میٹر بارش ہوئی ہے اور یہ پورے علاقے میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جدہ کمشنری میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 86.8 ملی میٹر، کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں 81.2 ملی میٹر، الورود ڈسٹرکٹ کے مرکز میں  141.2 ملی میٹر، بنی مالک  میں  97.4 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ کے علاقے (السامر محلے) میں 41.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی  گئی‘۔
ام السلم کے علاقے میں 159.8 ملی میٹر، جنوبی جدہ میں 182 ملی میٹر، الفیصلیہ میں 47 ملی میٹر، الجامعہ میں 85.8 ملی میٹر، ابدر بلدیہ میں 85.2 ملی میٹر اور بدرہ میں 44.4 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے السعودیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جدہ میں شدید بارش سے بیشترعلاقے متاثر ہوئے ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ موسمیات کا قومی مرکز پہلے سے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ متعلقہ ادارے انتباہی پیغامات جاری کررہے تھے۔ پیشگی انتظامات کے باعث بارش کے تباہ کن اثرات پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے‘۔

شیئر: