Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن کے نئے پروگرام کا آغاز، ایک لاکھ 70 ہزار ملازمتوں کا ہدف 

 صنعت کے شعبے میں 25 اور صحت میں 20 ہزار ملازمتوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سعودی نوجوانوں کو ایک لاکھ 70 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے ’توطین 2‘ کے نام سے سعودائزیشن کے نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’توطین 2‘ کے تحت صنعت، ٹرانسپورٹ، تعمیرات، سیاحت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں سعودیوں کو ملازمتیں مہیا کی جائیں گی۔ 
وزارت کے مطابق ’صنعت کے شعبے میں  25 ہزار، صحت میں 20 ہزار، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات کے شعبے میں 20 ہزار، پراپرٹی اور تعمیرات کے شعبوں میں 20 ہزار، سیاحتی شعبے میں 30 ہزار، تجارتی سیکٹر میں  15 ہزار اور دیگر شعبوں میں 40 ہزارملازمتیں سعودیوں کو فراہم کی جائیں گی۔‘ 

شیئر: