Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی فلم ’موشاری‘ کو ہالی وُڈ پروڈیوسرز مل گئے

’موشاری‘ رواں برس ریلیز ہوئی ہے اور اس کا دورانیہ 22 منٹ ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بنگلہ دیشی ہارر شارٹ فلم ’موشاری‘ پر ہالی وُڈ کے پروڈیوسرز فیچر فلم بنائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی جَگر ناٹ نامی ویب سائٹ نے اپنی ٹویٹ میں خبر دی کہ آسکرز میں منتخب ہونے والی بنگلہ دیشی شارٹ فلم موشاری کو اب رضوان عرف ’رِض‘ احمد اور جارڈن پِیل پروڈیوس کریں گے۔
’موشاری‘ بنگلہ دیشی فلم میکر نوحاش ہمایوں نے بنائی ہے جس کا موضوع بنگلہ دیش کی ماحولیاتی آلودگی ہے۔
’موشاری‘ کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے خاتمے کے وقت مچھر دانی میں قید ہو جاتی ہیں۔
یہ فلم رواں برس ریلیز ہوئی ہے اور اس کا دورانیہ 22 منٹ ہے۔
اس فلم کو آسکرز کی ’لائیو ایکشن شارٹ‘ کیٹگری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
’موشاری‘ کے ہدایتکار نوحاش ہمایوں اس سے قبل ’پِیزا بھائی‘، ’700 ٹکا‘ اور ’پیپر فراگ‘ نامی شارٹ فلمیں بنا چکے ہیں۔
اس بنگلہ دیشی فلم کو پروڈیوس کرنے والے ہالی وُڈ کے پروڈیوسر جارڈن پِیل سنہ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گیٹ آؤٹ‘ کے ہدایت کار ہیں جسے ’بیسٹ اوریجنل سکرپٹ‘ کا آسکر ایوارڈ ملا تھا۔
’موشاری‘ میں سونیہرہ بنتِ کمال، اونورا اور معید بھوئیان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
نوشاری فلم ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم وِمیو پر مفت دیکھی جا سکتی ہے۔
https://vimeo.com/759653578

شیئر: