ریاض.... وزارت محنت نے ریاض کے مختلف علاقوں میں تفتیشی کارروائی کرتے ہوئے موبائل فروخت کرنے والی دکانوں میں سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر 16غیر ملکیو ںکو گرفتار جبکہ متعدددکانوں کو سربمہر کر دیا۔ وزارت محنت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ تفتیشی دورے کے دوران 9خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جو لیبر قوانین کی 36خلاف ورزیاں ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والی موبائل فروخت کرنے والی دکانوں میں سے بعض کو سربمہر جبکہ دیگر کو جرمانے عائد کئے گئے۔ تفتیشی ٹیم نے موبائل فروخت کرنے والی ایسی دکان پر بھی چھاپہ مارا جس میں غیر ملکی مرمت کا کام کر رہے تھے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک شہری کی اطلاع پر بھی کارروائی کی گئی تو ریاض میں واقعہ ایک دکان میںغیر ملکی کام کر رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی اور غیر ملکی کو گرفتار کیاگیا۔ اعلامیہ میں یاد دلایا گیا کہ وزارت محنت کے قوانین کے مطابق موبائل فروخت کرنےوالی دکانوں پر غیر ملکیوں کے کام کرنے پر مکمل طور پر پابندی ہے۔