Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یمن میں امدادی مہم

مرکز کی جانب سے 32 ٹن سے زائداشیائے خورونوش تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے  یمن کی ابین کمشنری کے احور ضلع میں  32 ٹن  100 کلو گرام غذائی اشیا تقسیم کی گئی ۔ تقسیم کی جانے والی اشیا سے  1800 افراد مستفیض ہوں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے  مطابق شاہ سلمان مرکز کا کہنا ہے کہ  یمن میں 2022 کے حوالے سے ضرورت مند خاندانوں میں غذائی اشیا کی فراہمی کا جامع منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ مذکورہ امداد اسی منصوبے کا حصہ ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز نے بتایا کہ مقررہ پروگرام کے مطابق یمن کی 15 کمشنریوں میں متاثرہ ضرورت مند خاندانوں  میں 20 ہزار ٹن سے زیادہ غذائی اشیا تقسیم کرنے کا پروگرام بنا ہوا ہے۔ اس کے تحت  ایک لاکھ 92 ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹس تقسیم کی جارہی ہیں۔

شیئر: