Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ویمن فٹ بال ایشیا کپ 2026 کی میزبانی کے لیے درخواست

سعودی وفد کا ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں خیر مقدم کیا جہاں آرگنائزیشن کا ہیڈ آُفس ہے۔ 
سعودی فٹ بال آرگنائزیشن نے ایشین فٹ بال آرگنائزیشن کو ویمن ایشیا کپ 2026  کی میزبانی کے لیے درخواست دے دی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق ایشین آرگنائزیشن کے نمائندے نے درخواست پیش کرنے والے سعودی وفد کا ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں خیرمقدم کیا جہاں آرگنائزیشن کا ہیڈ آُفس ہے۔ 
سعودی وفد لیڈیز فٹ بال کی سعودی قومی ٹیم کی کوچ کی معاون اول دنی رجب، ٹیم کی کھلاڑی رغد حلمی اور ماریا باغفار پر مشتمل ہے۔ 
سعودی فٹ بال آرگنائزیشن کے چیئرمین  یاسر المسحل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب لیڈیز فٹ بال ایشین کپ 2026 کی میزبانی کے لیے کوشاں ہے۔
ان کے مطابق ’اس کی بدولت مملکت سمیت خطے میں ویمن فٹ بال کلب کے سامنے نئی راہیں کھلیں گی۔ مملکت میں ویمن فٹ بال ٹیم نے محدود مدت میں بڑی ترقی کی۔ مملکت لیڈیز ایشین کپ کی میزبانی شایان شان طریقے سے کرسکے گی۔‘
یہاں سپورٹس کا شاندار بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ یہاں براعظم ایشیا سمیت دنیا بھر کے شائقین کا خیرمقدم شایان شان طریقے سے کیا جائے گا۔ 
المسحل کا مزید کہنا تھا کہ ہم کافی پہلے سے اس مقابلے  کی میزبانی کی تیاری کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کا کیس مکمل ہے۔ اس حوالے سے درکار تمام تفصیلات پر مشتمل فائل تیار ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ سعودی عرب کو میزبانی کا موقع ملے گا۔ 
المسحل نے کہا کہ سعودی عرب ویمن فٹ بال ایشین کپ 2026 کے فائنل میچوں کی میزبانی  کا اعزاز نہ صرف یہ کہ لیڈیز میں فٹ بال کی ترویج کے لیے کرنا چاہتا ہے بلکہ اس میزبانی کی بدولت سعودی عرب سپورٹس ورلڈ میپ پر بھی آ جائے گا۔ 

شیئر: