Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران پرواز مسافروں میں لڑائی

استنبول..... یہاں سے برسلز جانے والی ایک پرواز کے دوران مسافروں میں اسو قت لڑائی چھڑ گئی جب ایک مسافر نے دو منزلہ طیارے کی سیڑھی سے ایک شخص کو بار بار اترتے چڑھتے دیکھ کر ناراضی ظاہر کی اور دوسرے کی جانب سے اس ناراضی پر برہمی کے اظہار کے بعد دونوں میں لڑائی ہوگئی۔ دوسرے مسافروں کا کہناہے کہ سیڑھی لڑنے والے مسافر کی نشست کے قریب تھی اور اس سے اترتے وقت دوسرے مسافر کو اسی کے قریب سے گزرنا پڑتا تھا۔ غصے میں آکر اس نے اسے اپنی نشست پر بیٹھ جانے کو کہا مگر جب و ہ نہیں مانا تو اس نے اس پر ہاتھ اٹھالیا۔ پھر کیا تھا۔دوسرے مسافر بھی اس مار دھاڑ کا مزہ لینے کیلئے اس میں شامل ہوگئے۔ ہاتھا پائی میں ایک شخص کے منہ پر گھونسا بھی لگا۔ موقع کی وڈیو تیار ہوکر وائرل ہوگئی ہے۔

شیئر: