Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے تفریحی منصوبے ’جدہ کوف‘ میں کیا کچھ ہے؟

کمپنی کے سی ای اوکا کہنا ہے کہ منصوبے کا روڈ میپ تیارکر لیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
ازدھار کمپنی کے سی ای اوعبدالمحسن الحکیرنے کہا ہے کہ بحر الاحمر کے ساحل پر نیا تفریحی اورسیاحتی فرنٹ ’جدہ کوف‘ قائم کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الحکیر نے مزید کہا کہ جدہ کوف سے بحر الاحمر  کے باشندوں اورسیاحوں کی خواہشات پوری ہوں گی۔
ازدھار کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ جدہ کوف میں عظیم الشان جھیل بھی ہوگی جبکہ بحرالاحرم کے ساحل پرمیوزیکل شوز پیش بھی کیے جائیں گے۔

 مجوزہ جھیل کے اطراف میں تفریحی پروگرام بھی ہوں گے(فوٹو: سبق نیوز)

جھیل کے اطراف میں متعدد تفریحی پروگرام ہوں گے۔ سینیما اورخریداری کے مراکز بھی ہوں گے۔
الحکیر نے کہا کہ ازدھار کمپنی یہ منصوبہ متعدد سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر نافذ کرے گی جس کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے۔

شیئر: