Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی شہری اور غیر ملکی هیا کارڈ کے بغیر قطر جاسکتے ہیں

’قطر میں داخلے کے لیے هیا کارڈ کے حصول کی شرط ختم کردی گئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
قطری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں کے شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں کو هیا کارڈ کے بغیر قطر آنے کی اجازت ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قطری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فیصلے پر عملدر آمد آج منگل سے ہوگا۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’خلیجی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے فضائی یا بری راستے سے قطر میں داخلے کے لیے هیا کارڈ کے حصول کی شرط ختم کردی گئی ہے‘۔
’بری راستے سے آنے والوں کو مفت کار پارکنگ فراہم کی جائے گی تاہم انہیں گاڑی کے داخلے کے لیے سفر سے 12 گھنٹے پہلے مطلع کرنا ہوگا‘۔
’اسے مسافر جو بری راستوں سے قطر آنا چاہتے ہیں کہ انہیں وزارت داخلہ کے پورٹل پر اپنی آمد کی اطلاع دینی ہوگی‘۔
’خلیجی شہریوں یا وہاں مقیم غیر ملکیوں سے فضائی یا بری راستے سے قطر آنے کے لیے کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی‘۔

شیئر: