Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 میچ کی ٹکٹوں کے بغیر قطر میں داخلے کی اجازت

’قطر میں داخلے کے لیے ہوٹل بکنگ کے علاوہ 500 قطری ریال جمع کرانے ہوں گے‘ (فوٹو: سبق)
فیفا ورلڈ کپ کی قطری انتظامیہ نے کہا ہے کہ میچ کی ٹکٹیں حاصل کئے بغیر بھی شائقین قطر آسکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایسے شائقین کے پاس هیا کارڈ ہونا چاہئے‘۔
’وہ هیا کارڈ کی مدد سے قطر میں داخلے کے لیے انہیں ہوٹل بکنگ کے علاوہ 500 قطری ریال جمع کرانے ہوں گے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فیس سے 12 سال سے کم عمر بچوں کو استثنی ہے جبکہ میچ کی ٹکٹ خریدنے پر فیس واپس نہیں ہوگی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جن شائقین کے پاس هیا کارڈ کے علاوہ میچ کی ٹکٹیں ہیں ان سے 500 ریال فیس وصول نہیں ہوگی ‘۔
’بری راستے سے آنے والے شائقین کے بھی هیا کارڈ ضروری ہے جس کے بغیر انہیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔
واضح رہے کہ هیا کارڈ فیفا ورلڈ کے دوران قطر میں داخلے کے لیے ویزہ کی طرح ہے جس کے بغیر سٹیڈیم میں داخلہ بھی ممکن نہیں‘۔

شیئر: