Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کے تفریحی  پروگرام گنیز بک میں درج

 محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے 5 تفریحی پروگرام گنیز بک میں شامل کرلیے گئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق آل الشیخ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیاہے کہ مملکت میں ریاض سیزن نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
آل الشیخ نے مزید کہا کہ ’مرواس‘ نے دنیا بھرمیں میوزیک کے سب سے بڑے سٹوڈیو کی حثیت سے عالمی ریکارڈ قائم کرکےگینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آپنا نام شامل کرلیا ہے۔
آل الشیخ نے بتایا کہ ریاض سیزن میں ’لاجون جھیل‘ نے دنیا بھر میں سب سے بڑی مصنوعی جھیل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
محکمہ تفریحات کے سربراہ نے کہا کہ ریاض سیزن میں دھات سے تیار کیے جانے والے مجسمے کے حوالے سے بھی نیا ریکارڈ قائم کیاہے۔
ریاض سیزن میں طویل ترین اسکائی لوپ اورسب سے بڑی ایل ای ڈی گیند غیرمعمولی طورپرمعروف رہی

شیئر: